بین الاقوامی ٹی وی چینل کے لیے معروف فنکارپر دستاویزی فلم کی تیاری، رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت
کراچی (یو این پی)کراچی کے معروف فنکارپر دستاویزی فلم کی تیاری آخری مراحل میں جا پہنچی اور اس دستاویزی فلم کی اسکرپٹنگ وڈائریکشن طلال فرحت کی ہیں یہ بات اس دستاویزی فلم کے لکھاری و ہدایت کار طلال فرحت نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہمیں بتائی، یاد رہے کہ گزشتہ برس پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں قومی ہیرو راشد منہاس شہید ،نشان حیدر کی 40 منٹ پر مبنی دستاویزی فلم’’عظمت کا نشاں‘‘ بھی انہوں نے ہی تیار کی تھی جو مقامی ٹیلی وژن چینل سے نشر کی گئی، یہ فلم قومی ہیرو کی زندگی کے بارے میں تھی جس میں ان کی زندگی کے واقعات کو بڑی خوبصورت انداز سے دکھایا گیا تھا اور پاکستان میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا اور ستائشی کلمات سے بھی نوازا گیا، انہوں نے گفتگو میں اس دستاویزی فلم سے متعلق بتایا کہ دستاویزی فلم کو بناناچونکہ مشکل ہے اور ہر کوئی بنانا نہیں چاہتا مگر میں سمجھتا ہوں کہ ہر مشکل کام کے پیچھے راحت ضرورہوتی ہے اور حقیقت بھی یہ ہی ہے کہ انسانیت کی خدمت کے لیے خدا کی راہ میں کوشش کرو اور کبھی پیچھے نہ ہٹو کیونکہ خدا نے کوشش مانگی ہے نتیجہ نہیں لہذا کوشش کا پھل انشااللہ ہر صورت میں اچھا ہی ملے گا،میں نے سندھ کی دھرتی سے ایک ایسا ہیرا چُنا ہے جس کا اپنا الگ انداز ہے اور اسی ہیرے کے اس انداز کو دنیا کے سامنے لانے کی تیاری کر رہا ہوں کہ اس کی خدادانہ صلاحیتیں اس دستاویزی فلم کے ذریعے دنیا بھر کے عوام کو دکھا سکوں، جس میں اس شخصیت کی زندگی کے اتار چڑھاؤ، مشکلات و آسانیاں سمیت شعبہ ہائے زندگی سے جڑی تمام باتوں کو زیر بحث لاؤں گا جو اُن کی زندگی سے وابستہ ہیں،نیز مختلف شعبے ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی ان کے لیے تاثرات ریکارڈ کرائیں گی، اس دستاویزی فلم کا نام ابھی زیر غور ہے اور اسکرپٹ پر کام بھی آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میری نظر میں جب دنیا بھرکے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور منفردفنکاروں کی زندگی پر دستاویزی فلمیں بن سکتی ہیں تو کیوں نہ میں بھی اپنے ملک کے ایک ایسے ہی ہیرے کی زندگی پر فلم بناؤں کہ جس سے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن ہو، گو کہ ا س پر کام کم ہو رہا ہے مگر میری خواہش ہے کہ میں اس سلسلے کا دھاگہ جوڑوں ، میں سمجھتا ہوں کہ ایسے ہیروں کے لیے حکومتی ادارے اور مقامی این جی اوز ان کے کام کو سراہیں اور ان کی سرپرستی کریں،میری بھرپور کوشش ہے کہ ایسے ہنرمندلوگوں اور اسپیشل لوگوں کے لیے مستقبل میں ایک ایسا کام کر جاؤں کہ وہ اپنی زندگی کے خو بصورت ایام اپنے خاندان کے ہمراہ پر سکون انداز سے گزار سکیں، اسی نیک مقصد کے تحت میں اُن کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا سوچا ، بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جلد آپ سب بین الاقوامی معروف ٹیلی وژن چینل پریہ دستاویزی فلم دیکھ سکیں گے۔