ڈی آئی خان(یوا ین پی) خیبر پختونخوا میں پولیس چوکی پر حملے میں 5 اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں پولیس چوکی پر حملہ ہوا، جس میں نامعلوم مسلح افراد نے گل امام چوکی کو نشانہ بنایا، واقعے میں پانچ پولیس اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔چوکی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوع کی جانب روانہ کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہل کاروں کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں مرغیاں لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں ، جنہیں ٹانک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کیا گیا ہے۔