چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ

Published on November 27, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 12)      No Comments

بیجنگ(یواین پی)ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی فضائیہ کے ترجمان کرنل زاؤ جون نے کہا ہےکہ منگل کے روز امریکی فوج کا ایک اینٹی سب میرین گشتی طیارہ P-8A آبنائے تائیوان سے گزرا ۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی طیارے کی ٹریکینگ اور نگرانی کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا، اور مؤثر طریقے سے اس سے نمٹا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس حوالے سے ریمارکس قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں ،عوام کو الجھن میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ صورتحال کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بند کرے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy