پا کستان کی بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 میں شر کت

Published on November 28, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 16)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے اشتراک سے بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 چین کے شہر چھونگ چھنگ میں منعقد ہوا۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فورم میں پا کستان سمیت 30 ممالک اور خطوں سے متعلقہ شعبوں کے 160 نمائندوں، ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری یوآن جیاجون ،چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور نائب صدر ہو جن جون،ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ یونین کے سیکرٹری جنرل احمد ندیم اور عرب اسٹیٹس براڈکاسٹنگ یونین کے سیکرٹری جنرل عبدالرحیم سلیمان نے اس فورم کے ساتھ ساتھ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچھتر ویں سالگرہ منانے کے لیے اینیمیشن کلاسیکس نمائش کا مشترکہ افتتاح کیا۔شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شاہراہ ریشم نہ صرف تعاون اور خوشحالی بلکہ تہذیب اور دوستی کا راستہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا تعاون کو گہرا کرنے، شاہراہ ریشم کی کہانی بیان کرنے اور بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیےایک پلیٹ فارم قائم کرنا ضروری ہے۔اب تک بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی کے اراکین میں 64 ممالک اور خطوں کے 148 مین اسٹریم میڈیا اور دیگر ادارے شامل ہو چکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy