بیجنگ (یواین پی) چائنا میڈیا گروپ نے اپنے اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کا تھیم اور لوگو باضابطہ جاری کیا جو چینی قمری کیلنڈر پر سانپ کے سال کے آغاز کی علامت ہے۔یہ قمری سال جنوری 2025 کے آخر میں شروع ہو گا ۔ چینی قمری کیلنڈر وقت کو 60 سالہ طویل سائیکلز میں تقسیم کرتا ہے اور ہر سال کو 10 “تیانگن” میں سے ایک اور 12 “دیزی” میں سے ایک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔یوں سال 2025 دس”تیانگن”میں سے 乙اور اوربارہ”دیزی”میں سے 巳 کے ملاپ سے 乙巳 کا سال ہوگا۔ گالا کے لوگو میں دو “巳” حروف کو ساتھ ساتھ رکھا گیا ہے۔ بایاں کردار سیدھا ہے ، جبکہ دایاں ایک الٹا آئینہ ہے۔ کرداروں کو رکھنے کا یہ طریقہ “روئی”کے ایک جوڑے کی شکل میں ہوتا ہے۔ روئی ایک آرائشی شے ہے جو چین میں خواہشات کے سچ ہونے کی امید کے اظہار کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے ۔ گالا کا تھیم “سی سی روئی،شینگ شینگ بو شی” ہے جس کا مطلب ہے کہ تما م خواہشات پوری ہوجائیں گی،اور زندگیوں کا سلسلہ لامتناہی رہے گا۔