پاکستان کسی سیاسی افراتفری اور گھیراؤ جلاؤکی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اعجازا لحق

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

Haq
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ محمد اعجازا لحق ایم این اے نے وائٹل ہاؤس ہارون آبادمیں میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے سینئر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ حالات ملک وقوم کو اتحادو مفاہمت کی ناگزیر حد تک ضرورت ہے پاکستان کسی سیاسی افراتفری اور گھیراؤ جلاؤکی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا جمہوریت صبروتحمل اور استقامت کا نام ہے الیکشن 2013کے نتائج کو تسلیم کر کے ایک صوبے میں حکومت بنانے والوں کو ایک سال کے بعد دھاندلی یاد آگئی ہے دھاندلی کا لفظ اب محض ایک سیاسی سٹنٹ اور سیاسسی شکست کو چھپانے کے لیے بولا جانے والا روایتی جملے کا روایتی انداز رہ گیا ہے دھاندلی دھاندلی کھیلنے والوں کو اب سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گزشتہ پانچ سالہ دور میں بد ترین گورننس کت ریکارڈ قائم کیے گئے اور پاکستانی عوام کے لیے پانچ سالہ دور کسی عذاب اور آزمائش سے کم نہ تھا لیکن اس دور میں ان تحریک چلانے واکوں کو کچھ یاد نہیں آیا اور وہ کبھی سڑکوں پر نہیں نکلے عوام نے موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور اس مینڈیٹ کو سبوتاژکرنے کی خواہش رکھنے والے سیاستدان عوامی رائے کو ملیامیٹ کرنے کی آرزو کے حامل خود پسند سیاستدان کے طور پر جانے جائیں گے جمہوری اقدار کے مطابق انہیں اب اگلے ا لیکشن کا انتظار کرنا چاہیے ملکی حالات بے جا سیاسی کشیدگی اور تناؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے سیاسی قوتوں کے درمیان مکالمہ ہی مسائل کا حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے اور حکومت معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی خواہا ں نظر آتی ہے لیکن تحریک چلانے کی ہٹ دھرمی اور استعفی دینے کی باتیں مناسب طرز عمل نہیں جمہوری عمل کو چلتے رہنا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy