اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز )اوکاڑہ/ ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا اور 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں رفاقت مسیح کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائیتھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے 2023 میں دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔پولیس کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے عمر قید اور 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیاڈی پی او اوکاڑہ نے تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو ناحق قتل کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا