بیجنگ (یواین پی)حال ہی میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس میں “بھوک اور غربت کا خاتمہ” کے موضوع پر سربراہ اجلاس کے پہلے سیشن سے اپنے خطاب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے دنیا کے ساتھ غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات کا تبادلہ کیا اور عالمی مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے چین کی تجاویز اور عملی اقدامات کی گہرائی سے وضاحت کی۔ کئی ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کا ماننا ہے کہ غربت کے خلاف جنگ میں چین کی کامیاب فتح عالمی اہمیت کی حامل ہے جو نہ صرف ترقی پذیر ممالک کو تجربہ فراہم کرتی ہے بلکہ مشترکہ ترقی کی حامل منصفانہ دنیا کی تعمیر کو فروغ دینے میں بھی مدد دیتی ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یاد رہے کہ 2021 میں چین نے دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ موجودہ معیار کے تحت تمام 98.99 ملین دیہی غریب افراد کو غربت سے نکال دیا گیا ہے اور چین نے غربت کے خاتمے کے اپنے اہداف اور کام شیڈول کے مطابق مکمل کر لیے ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں، انسداد غربت نتائج کو یقینی بنانے کے لئے، چین نے غربت کی دلدل میں دوبارہ دھنسنے کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت اور مقامی سطح سے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے، اور دیہات میں صنعتی ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے اور روزگار میں اضافہ جاری رکھا ہے. اس کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے میں کمزور گھرانوں، غربت کے خطرے سے دوچار غریب گھرانوں اور غیر متوقع اور سنگین مشکلات کے شکار گھرانوں کی نگرانی کی گئی ہے تاکہ بروقت ان لوگوں کی مدد کرتے ہوئے غربت کی طرف لوٹنے کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ سب کی مشترکہ کاوشوں سے غربت کے خاتمے والے علاقوں اور دیگر خطوں کے درمیان ترقیاتی فرق، ملک بھر میں غربت سے نجات پانے والے افراد اور عام دیہی باشندوں کے درمیان آمدنی کا فرق کم ہو گیا ہے، اور دیہی احیا ء کی رفتار برقرار رہی ہے۔انسانی معجزہ تخلیق کرتے ہوئے، چین عالمی انسداد غربت کے نصب العین کے لئےبھی پرعزم ہے۔ چین نے فعال طور پر جنوب-جنوب تعاون کو فروغ دیا ہے ، غربت کے خاتمے کے لئے ایک نئی قسم کی بین الاقوامی شراکت داری قائم کی ہے. بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے غربت کے خاتمے پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنا نے اور مشترکہ ترقی کے حصول میں فعال طور پر مدد کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی گئی ہے ۔چین میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے سڑکیں بنائیں۔ مڈغاسکر میں انسداد غربت کے اس تجربے کی ایک بار پھر توثیق ہوئی ہے۔ چین کی جانب سے تعمیر کی جانے والی ایک سڑک انڈوں کی پیداوار والے اہم علاقوں کو جوڑتی ہے ، اور اس نے مقامی انڈوں کی صنعت کی کامیاب ترقی کو فروغ دیا ہے ، جس سے کسانوں کے لئے خوشحالی کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ اسی لیے مقامی لوگ اس سڑک کو “ایگ روڈ” کہتے ہیں اور یہ ان کے دلوں میں “سب سے خوبصورت سڑک” بھی بن چکی ہے۔ انسداد غربت میں حصول تعلیم لازم ہے ۔ تعلیم کے ذریعے غریب باشندوں کے معیار اور استعداد کار کو بہتر بنانا غربت کے خاتمے کی کلید ہے۔ چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ایک ماڈل کے طور پر ، جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں سب سے بڑا ،فعال اور جدید ترین اسکول ، چائنا- پی این جی فرینڈشپ اسکول بوٹوکا اسکول پارک نے نہ صرف پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے 3000 سے زیادہ طلباء کے لئے “اسکول جانے میں دشواری” کا مسئلہ حل کیا ہے ، بلکہ بنیادی تعلیم کی سطح کو بھی نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے اور غربت کے خاتمے کے لئے ایک اہم بنیاد رکھی ہے۔ “چینی گھاس” ، “امیر گھاس” بن جاتی ہے. چین نے غربت کے خاتمے میں اپنی کامیابی کا راز دنیا کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ افریقی براعظم میں بہت سے ممالک کو غذائی تحفظ کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ روانڈا میں چین کی مشروم ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے بعد مقامی مشروم کی صنعت نے تیزی سے ترقی کی ہے، جس سے نہ صرف مارکیٹ کے لیے خوردنی مشروم کی مصنوعات فراہم ہوئی ہیں ، بلکہ بڑی تعداد میں سبز روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں اور ہزاروں غریب کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ تربیت، تعلیم، تعاون اور معاونت کے ذریعے چین کی مشروم ٹیکنالوجی نے دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک میں جڑیں پکڑ لی ہیں۔ اس حوالے سے تعاون نے عالمی غربت کے خاتمے کے مقصد میں منفرد چینی دانشمندی کا کردار ادا کیا ہے۔باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی چینی تصور دوسرے ممالک کے ساتھ ایک ایک ٹھوس منصوبے اور مؤثر اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے ۔چین نے اپنے انسداد غربت سفر میں ہمیشہ کھلے پن کے جذبے کی پاسداری کی ہے، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا ہے اور غربت میں کمی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے دیگر ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے جی 20 ریو سربراہ اجلاس میں اپنی تقریر میں نشاندہی کی کہ چین کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے، اور کمزور پرندے پہلے اڑ سکتے ہیں بلکہ اونچی پرواز کرسکتے ہیں۔ چین کامیاب ہو سکتا ہے اور دوسرے ترقی پذیر ممالک بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ غربت کے خلاف جنگ جیتنے میں چین کی کامیابی کی یہی عالمی اہمیت ہے۔