چین، مادر وطن میں واپسی کے بعد مکاؤ کی معیشت کی تیز رفتار ترقی

Published on December 8, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے گزشتہ 25 سالوں میں ، اس نے دنیا کے سامنے مکاؤ کی خصوصیات کے ساتھ “ایک ملک ، دو نظام” کے کامیاب عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ صحافیوں کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے اہم عہدیداروں نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں مکاؤ کی معیشت نے تیزی سے ترقی کی ہے اور لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری آئی ہے.ملک کی مجموعی ترقی میں ضم ہونے کے عمل میں مکاؤ نے ترقی کی ایک وسیع تر گنجائش کا بھی آغاز کیا ہے۔ مکاؤ ایس اے آر حکومت کے معیشت اور مالیات کے سیکرٹری لی وے نونگ کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط تک، مکاؤ میں سیرو سیاحت کے لیے آنے والے مسافروں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ رہی ۔ مکاؤ نے معتدل معاشی تنوع کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے صنعتی ترقی کی سمت کو واضح کیا ہے کہ سیاحت اور تفریح کے عالمی مرکز کی تعمیر کے مقصد کے مطابق، مکاؤ کلیدی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دینا جاری رکھے گا، جس میں صحت کی دیکھ بھال، جدید مالیات، اعلی اور نئی ٹیکنالوجی، کنونشن اور نمائش، تجارت ، ثقافت اور کھیل شامل ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme