بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام؛ اندراج مقدمہ کیلیے رجوع کرنے والی خاتون لاہائیکورٹ طلب

Published on December 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 11)      No Comments

لاہور(یواین پی)کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کے الزام پر لاہور ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا جبکہ درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes