کینیڈا کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے، چینی وزارت خارجہ

Published on December 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

بیجنگ(یو این پی)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کو بد نام کرنے کے لئے نام نہاد انسانی حقوق کے مسئلے کو استعمال کیا اور چینی شہریوں پر غیر قانونی پابندیاں عائد کیں۔ یہ چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت پر مبنی کارروائی ہے جو بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ چین اس کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔چین کینیڈا پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں چین کی مفادات اور ساکھ کو نقصان پہنچانا بند کرے اور متعلقہ چینی افراد پر غیر قانونی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹائے۔قومی خود مختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کی حفاظت کرنے کے لئے چین تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog