ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) مسٹر مینگ کی سربراہی میں چینی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دہابیجی اکنامک زون کا دورہ کیا وفد نے دہابیجی اسپیشل اکنامک زون میں سی پیک کے تحت جاری تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ -چائنیز وفد کے دورے نے حکومت سندھ کے صنعت کاری کو فروغ دینے اور بین الاقوامی شراکت داری کے ساتھ معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر ، سیکرٹری سرمایہ کاری راجہ خرم شہزاد عمر ، اسپیشل اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر عبدالعلیم عقیلی ، گلوبل وینچرز کے سی ای او و ایف پی سی سی آئی کے سینیئر ممبر ادریس گگی و دیگر بھی وفد کے ہمراہ تھے چائنیز وفد کو دہابیجی اسپیشل اکنامک زون کی انتظامی ٹیم نے منصوبے کی پیشرفت کے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے منصوبہ کراچی بندر گاہ کے قریب اور خطے میں ایک اہم صنعتی مرکز کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے – انتظامی ٹیم وفد نے زون کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سڑکوں ، یوٹیلیٹیز اور صنعتی پلاٹوں کے لے آؤٹ سمیت انفراسٹرکچر کی ترقی کا جائزہ بھی لیا سندھ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے – سید قاسم نوید قمر دہابیجی اسپیشل اکنامک زون سی پیک کے تحت ایک تاریخی اقدام کی نمائندگی کرتا ہے – سید نوید قمر زون صنعتی ترقی ، روزگار کے تخلیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے زبردست مواقع پیش کرتا ہے – سید قاسم نوید قمر چینی وفد کے سربراہ مینگ نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سندھ میں ترقیاتی اقدامات کی حمایت کے لیے چین کے عزم کو اجاگر کیا مسٹر مینگ نے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر خصوصی اقتصادی زون کی صلاحیت کو تسلیم کیا گلوبل ایڈونچر کے سی ای او ادریس گیگی نے سندھ حکومت اور نجی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا. دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ہے اور آج کا دورہ معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے مشترکہ وژن کی تصدیق کرتا ہے۔ ادریس گیگی سائٹ کا دورہ 12 دسمبر 2024 کو ہونے والی سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس کے سلسلے کی ایک سیریز کا حصہ ہے، جہاں سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مستقبل میں اجاگر کیا جائے گا۔