بیجنگ (یواین پی) چین کی وزارت آبی وسائل کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جنوب سے شمال تک واٹر ڈائورژن منصوبے کی مشرقی وسطی لائن کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 10 سالوں میں مجموعی طور پر 76.7 ارب مکعب میٹر سے زیادہ پانی منتقل کیا گیاہے۔ منصوبے کے تحت فراہمی آب کے علاقے میں مسلسل توسیع کی گئی ہے ، جس سے 45 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں کے 185 ملین افراد مستفید ہوئے ہیں۔ آبی راستے کے ساتھ شہروں میں گھریلو اور صنعتی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی شرح میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پانی سے مستفید ہونے والے علاقوں میں آبی وسائل کے تحفظ اور بھرپور استعمال کی سطح کو جامع طور پر بہتر بنایا گیا ہے ، اور پانی کے استعمال کی کارکردگی کی مجموعی سطح ملک میں سب سے آگے ہے۔