حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ، سمری ارسال

Published on December 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلایا گیا ہے، مدارس بل پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(یو این پی)حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مدارس بل ایک بار پھر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یواین پی کے مطابق اس حوالے سے مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے جس کی منظوری جلد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان مدارس بل پر تنازع برقرار ہے، پارلیمنٹ سے مدارس بل منظور ہوکر صدر کے پاس پہنچا تو انہوں نے اعتراض عائد کرکے اسے واپس کردیا، اب پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں ایک بار پھر مدارس بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题