کیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بات چیت کیلیے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ کوئی بھی ایشوز ہیں تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں. وزیراعظم کے مشیر کی گفتگو
اسلام آباد ( یواین پی)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے عندیہ دیا ہے کہ ممکن ہے عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو،سیاسی ڈائیلاگ ہونے چاہئیں کیونکہ سیاسی مسائل کے حل کا ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دوسرا نام عمران خان ہے کیونکہ ان کی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنائی اور ساتھ میں ایجنڈا بھی دے دیا انہوں نے جو کمیٹی بنائی ہے اس کو دو نکات پر گفتگو کا کہا ہےانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کہہ چکے کہ بیٹھیں بات کریں تمام ایشوز پر بات کرتے ہیں، کیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بات چیت کیلیے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ کوئی بھی ایشوز ہیں تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں ایک دو نکات کی بات نہیں، عمران خان کی جانب سے کبھی ہم سے ملتی جلتی بات نہیں کی گئی بلکہ انہوں نے ہر وقت کہا کہ حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی.ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی رہائی کے علاوہ کسی قسم کی گفتگو بڑھانے کے موڈ میں نہیں، انہوں نے عدالتوں کے ذریعے رہا ہونا ہے حکومت رہا نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کا کیس ملٹری کورٹ میں نہیں جانا چاہیے، کوئی ملٹری انسٹالیشن پر حملہ آور ہو تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں ملٹری کورٹ سے متعلق بات نہیں ہوئی بلکہ اس میں کہا گیا کہ 9 مئی واقعات میں فیض حمید ملوث پائے گئے فیض حمید کے دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطے تھے تو وہ پی ٹی آئی ہی ہو سکتی ہے، پریس ریلیز میں کہیں نہیں لکھا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا.رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو بات کر رہے ہیں ان کی بات میں وزن ہے، مدارس رجسٹریشن بل کو اتفاق رائے کے ساتھ اسمبلی سے منظور کیا گیا لیکن اس کی منظوری کے بعد بعض چیزیں سامنے آئی ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں کچھ دنوں میں حل ہو جائے گا، جے یو آئی( ف) کے پاس حل موجود ہے جس میں ہماری دقت بھی ختم ہو جائے گی، آئندہ ہفتے تک جے یو آئی(ف ) کے ساتھ بل سے متعلق مسئلہ حل ہو جائے گا.