نمازجنازہ بعد از نمازعصر جامعہ مسجد بلال پارک سنگھ پورہ میں ادا کی جائے گی
لاہور (یو این پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کے بھائی کا انتقال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد خالق حقیقی سے جا ملے، حافظ طاہر اشرفی کے بھائی حافظ محمد احمد کی نمازجنازہ بعد از نمازعصر جامعہ مسجد بلال پارک سنگھ پورہ میں ادا کی جائے گی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے علامہ طاہر اشرفی سے افسوس کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔