بیجنگ (یو این پی) پیر کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے چوبیسویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا جس کا عنوان ہے “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے خود میں انقلاب کو گہرائی سے فروغ دینا”۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی مارکسسٹ حکمران جماعت ہونے کے ناطے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کیسے اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ پارٹی کے معیار میں تبدیلی نہیں آئے ؟ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک تزویراتی مسئلہ ہے۔ کامریڈ ماؤزے تنگ نے پہلے اس کا جواب دیا کہ “عوام کو حکومت کی نگرانی کرنے دیں” جب کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے مسلسل جاری عمل نے اس کا دوسرا جواب دیا کہ ” پارٹی کے خود میں انقلاب کو مسلسل فروغ دیا جائے”۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ نئے دور میں پارٹی کو جامع اور مضبوط انداز سے چلانے کی 10 سالہ عملی اور نظریاتی کوششوں میں، پارٹی کے خود میں انقلاب کے بارے میں اپنی تفہیم کو مسلسل گہرا کیا گیا ہے جس میں بھرپور عملی تجربات حاصل ہوئے ہیں اور اہم نظریاتی کامیابیوں کا سلسلہ تشکیل دیا گیاہے۔ مضمون میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ خود میں انقلاب لانے کی ہمت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سب سے منفرد خصوصیت اور سب سے بڑی برتری ہے۔