انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

Published on December 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

رانا تنویر حسین کی خصوصی شرکت کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
شیخوپورہ (یو این پی) انٹر کالجیٹ سپورٹس فیسٹیول میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی خصوصی شرکت کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں اراکین پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال، عطیہ افتخار، سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر۔سابق ایم پی اے رانا محمود الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان جلیس سمیت طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں یہ اعزاز مسلم لیگ ن کو حاصل ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب منعقد کرایا پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے گراونڈ بنائے جاریے ہیں اس سے گراس روٹ لیول کے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا یہی ستارے آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے_

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题