فیصل آباد (یو این پی)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، سبز مصالحہ جات کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں۔سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے کلو مقرر کردی گئی جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہیپیاز بدستور 135 روپے کے بجائے 160، آلو 88 روپے کے بجائے 100، لہسن 595 روپے کے بجائے 800، ادرک350 کے بجائے 500 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح بند گوبھی 60، پھول گوبھی 90، پالک اور ساگ 40 سے 50 روپے کلو میں دستیاب ہیں جبکہ موسمی سبزیوں میں شلجم 50، مولی40 اور گاجر 80 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخوں میں 14 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر گوشت کے نرخ 446 سے کم ہو کر 432 روپے فی کلو پر آگئے ہیں جبکہ فارمی انڈے نرخ 324 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔