موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا شیڈول جاری

Published on December 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کیلئے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا۔ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام، خاص طور پر کھانا پکانے کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes