بیجنگ (یوا ین پی)چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق 2024 کے اختتام تک چین میں پون بجلی کی صلاحیت 510 ملین کلو واٹ جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت 840 ملین کلو واٹ رہی، جن کے استعمال کی شرح 95 فیصد سے زیادہ ہے۔چین کی نئی توانائی کی صنعت تیز رفتار ترقی کر رہی ہے جس میں اوسط سالانہ ڈبل ڈیجٹ کا اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی توانائی کی سالانہ صلاحیت میں اضافہ دنیا کے کل حجم کا 40 فیصد سے زیادہ ہے جو عالمی سبز ترقی کو مسلسل تحرک فراہم کر رہا ہے۔حالیہ برسوں میں نئی توانائی کی صلاحیت کی ترقی کے ساتھ چین کی نئی توانائی کے اعلی تناسب کے استعمال کا اچھا رجحان رہا۔ پون بجلی اور فوٹو وولٹک بجلی کی پیداوار کی استعمال کی اوسطً شرح 95 فیصد سے زیادہ برقرار ہے، جو فرسٹ عالمی معیار کی سطح پر ہے.2023 میں چین کی پون بجلی کے استعمال کی شرح 97.3 فیصد جبکہ شمسی توانائی کے استعمال کی شرح 98 فیصد رہی، ہوا اور شمسی توانائی کی پیداوار 1.43 ٹریلین کلو واٹ گھنٹے رہی، جو بجلی کے استعمال کے حجم کا 15.8 فیصد ہے، اور یہ عالمی اوسط سطح سے بلند ہے۔