کھوئی رٹہ(یو این پی)سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 57ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں آپ نے اپنی ساری زندگی تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی زندگیوں کو وقف کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں اللہ پاک چوہدری غلام عباس کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء کریں۔