کھوئی رٹہ(یو این پی) کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ جاری کارو بار زندگی متاثر عوام کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جار ی ہے جس سے کاروبار زندگی اور عوام اذیت کا شکار ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پورا سال مینٹننس کی جاتی ہے لیکن اس کا فائدہ آج تک عوام کو نہیں پہنچا ذرا سا لوڈ بڑھنے پر برقیات کا سسٹم جواب دے جاتا ہے یہ سلسلہ کب تک چلے گا لوڈشیدنگ کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے عوام کواحتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔