دیہی علاقے منشیات فروشی کےباعث سب سے برے بن چکے ہیں عامر شہزاد

Published on December 17, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) ایتھلیٹ وکوچ عامر شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیہی علاقے منشیات فروشی کےباعث سب سے برے بن چکے ہیں آج پنجاب کے علاقوں میں کچے کی طرز پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے موجودہ حالات کے مطابق بہت سے منشیات فروشوں کی سر پرستی سفید پوش لوگ کرتے ہیں جسکی وجہ سے انکے خلاف کوئی بڑی کارروائی نہیں کی جاتی علاقے کا ایس ایچ او چاہے تو کسی میں منشیات فروشی کی جرات نا ہو منشیات کی لعنت بڑھتے بڑھتے کالجوں اور سکولوں کا رخ کر چکی ہے جو آنے والے وقت میں بہت بڑا مسئلہ بنے گی ہمیں چاہیے کہ منشیات فروشوں سے بھی انڈیا اور اسرائیل جتنی نفرت کریں منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں انکا خاتمہ ہی نئی نسل کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ہم سب کو مل کر منشیات کا خاتمہ کرنا ہوگا_

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog