انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم تنظیم ہے الطاف حسین تنیو

Published on December 17, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 19)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چنڈ)عالمی انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے اعزازی کوآرڈینٹر سندھ الطاف حسین تنیو نے یوتھ ونگ ضلع ٹھٹھہ کلئےصدر ایڈوکیٹ عبدالصمد میمن فناس سیکریٹری ایڈوکیٹ فاضل آکاش عباسی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر آصف علی شاہانی یوتھ ونگ تعلقہ ٹھٹھہ کلئے صدر عرفان احمد اعوان وائیس چیئرمین ایڈوکیٹ جھانزیب سیکٹری جنرل محمد ساجد جوکیو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید آفتاب علی شاھ نائب صدر نوید احمد خلیل اللہ جوٹیجو ڈپٹی سیکرٹری جنرل تعلقہ ٹھٹھہ کلئے مقرر جبکہ خواتین ونگ ڈسٹرکٹ سجاول کلئے محترمہ سکینہ سندھو نامزد جن کہ نام عالمی چیئرمین و بانی رانا بشارت علی خان صوبائی و مرکزی قیادت کو بھیج دیئے گئے ہیں الطاف حسین تنیو نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ایک عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم تنظیم ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں مساوات، انصاف اور انسانی وقار کی حفاظت کرنا ہے۔ اس تنظیم کی قیادت رانا بشارت علی خان کے ہاتھوں میں ہے، جنہوں نے اپنے تین دہائیوں پر محیط سفر میں اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کیا ہے رانا بشارت علی خان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جدوجہد، دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ایک علامت بن چکی ہے، اور ان کی آواز عالمی سطح پر مسلسل گونج رہی ہے۔ٹھٹھہ سجاول میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy