جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار تھیں گلبانو مگنھار

Published on December 17, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چنڈ)پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ٹھٹھ کی تحصیل گھوڑاباڑی کی صدر گلبانو مگنھار نے 27 دسمبر کے حوالےسے کہا کہ
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار تھیں۔ ان کی 17ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے مشن کو زندہ رکھنے کا بہترین موقع ہے محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانی ایک فرد کی قربانی نہیں تھی بلکہ یہ جمہوریت، مساوات اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بے مثال جدوجہد کی علامت تھی۔ آئیں، اس دن ان کے مشن اور عزم کی تجدید کریں اور اس جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عہد کریں آئیں! اپنی عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کریں اور ان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے متحد ہوں۔چلو چلو، لاڑکانہ چلو!

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme