بیجنگ (یو این پی)نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ 17 دسمبر سے ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی کو مکمل وسعت دینے اور بہتر بنانے کی پالیسی میں توسیع کی جائے گی اور چین میں ویزا فری غیر ملکیوں کے قیام کا وقت 72 گھنٹے اور 144 گھنٹے سے بڑھا کر 240 گھنٹے (10 دن) کردیا جائے گا، اور ٹرانزٹ ویزا فری افراد کے لئے انٹری اور ایگزٹ پورٹس کے طور پر 21 نئی پورٹس کو شامل کیا جائے گا، اور قیام کی سرگرمیوں کے دائرے کو مزید بڑھایا جائے گا۔ روس، برازیل، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت 54 ممالک کے افراد، جو چین سے کسی تیسرے ملک (خطے) میں ٹرانزٹ کرنا چاہتے ہیں، 24 صوبوں (خود اختیار علاقوں اور بلدیاتی شہروں ) کے 60 ائیر پورٹس میں سے کسی سے بھی ویزا کے بغیر چین آ سکتے ہیں، اور مقررہ علاقوں میں 240 گھنٹے تک قیام کر سکتے ہیں.تاحال ان ممالک کے لئے ویزا فری خدمات فراہم کرنے والی پورٹس کی تعداد 39 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی ہے۔