نیپالی وزیراعظم سوشیل کوئیرالہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہوگئے

Published on June 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments
01
کٹھمنڈو ۔۔۔ نیپال کے وزیراعظم سوشیل کوئیرالہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہیں اور ان کی نیویارک کے ایک ہپستال میں ریڈیو تھراپی ہونے والی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے جمعہ کو نیپالی وزیراطلاعات منیندرا ریجل کے حوالہ سے بتایا کہ میموریل سلو آن کیٹرنگ کینسر سنٹر نیویارک کے ڈاکٹروں نے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ سوشیل کوئیرالہ کا مرض ابتدائی مراحل میں ہے جس کا بڑی تیزی سے جلد علاج ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کوئیرالہ کے پھیپھڑوں پر نشانات سرطانی ہوسکتے ہیں تاہم ابتدائی نوعیت کے اس سرطان کا بڑی جلد علاج ہوسکتا ہے کوئیرالہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کیلئے بذریعہ ہوائی جہاز نیویارک گئے تھے اور ان کی بیماری کی یہ اطلاعات اس وقت آئی ہیں جب کہ حکومت مالی سال کے اختتام پر سالانہ بجٹ کو منظور کروانا چاہتی ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题