صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے محمد منشاء اللہ بٹ

Published on December 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

پسماندہ حلقوں پر ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ایم پی اے
سیا لکوٹ(یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور ایک مرتبہ پھر پنجاب میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے، یہ بات انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل بٹر کے موضع برج میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شجاعت علی پاشا، سابق یوسی چیئرمین چودھری نثار احمد، لیاقت شاہ، محمد شہباز، عبدالحمید قاسم اور عدنان اکبر چودھری کے علاؤہ کثیر تعداد میں اہل دیہہ بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے، محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ یوسی بٹر میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائلز، سیوریج، اسٹریٹ لائٹس کے متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، پسماندہ حلقوں پر ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ میرے دروازے حلقہ کے عوام کیلئے کھلے ہیں رابطہ آفس میں روزانہ کی بنیاد پر حلقہ کے عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جاتا ہے، انہوں نے موقع پر موجود سب انجینئر حافظ محمد اقبال اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ ٹائم لائن کے اندر منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے، محمد منشاء اللہ بٹ نے اہل دیہہ برج کی جانب سے بجلی کی لٹکتی تاروں کے اصلاح و احوال کی بابت گیپکو کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کی لٹکتی تاروں کو درست کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题