طاقتور لوگوں کو پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہو گا اور پھر طاقتور کو اپنی نیت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے
رائیونڈ(یواین پی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ میں کرپشن کی بات کر رہا ہوں تو مجھے اپنے کردار کو بھی دیکھنا ہو گا اور میں چاہتا ہوں جب گورنر ہاؤس چھوڑوں تو سراٹھا کر جاؤں،گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور میرے درمیان کوئی تناؤ نہیں چل رہا، اتحادی حکومت بس چل رہی ہے، اللہ خیر کرے گا، طاقتور لوگوں کو پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہو گا اور پھر طاقتور کو اپنی نیت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاہم ہماری نیت ٹھیک تھی تو ہم نے ایٹم بم بنا دیا،سلیم حیدر خان نے کہا کہ کسی حکومت نے کبھی کسان کو سپورٹ نہیں کیا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر 45 فی صد ٹیکس زراعت پر لگانا پڑ رہا ہے، پاکستان کیخلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں جبکہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے مافیا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتنا طاقتور ہے کہ اعلیٰ عہدوں والے بھی ان سے بچ نہیں سکتے جبکہ یہ مافیا کے لوگ عدالتوں سے سٹے لے آتے ہیں۔