وکیل مظلوم کو انصاف دلوانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے چوہدری میاں فیصل ممتاز تارڑ
حافظ آباد(یواین پی) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم این اے چوہدری میاں افضل حسین تارڑ مرحوم آف کولو تارڑ کے پوتے نواحی تاریخی قصبہ کولو تارڑ کے قابل فخر سپوت چوہدری میاں تہور حسین تارڑ نے لندن سے لاء بیرسٹر کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ لندن سے لاء بیرسٹر کی ڈگری مکمل ہونے کی خوشی میں سابق چیئرمین ضلع کونسل حافظ آباد چوہدری میاں ممتاز حسین تارڑ کے بیٹے چوہدری میاں فیصل ممتاز تارڑ نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سینئر مسلم لیگی رہنما بیرسٹر میاں تہور حسین تارڑ ایڈووکیٹ کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جو انسان محنت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ عزوجل تبارک و تعالیٰ اعظم شانہ ان کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیتا۔ وکالت ایک معزز پیشہ ہے۔ ایک وکیل مظلوم کو انصاف دلوانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد قانون کی تعلیم کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ وکیل کا پیشہ معاشرے میں سب سے اہم حیثیت رکھتا ہے۔ وکلاء کی عزت ان کے پیشے سے معاشرے کی خدمت کے باعث ہے۔ کسی بھی معاشرے میں وکیل کا رتبہ مثالی حیثیت رکھتا ہے۔ وکیل معاشرے کی بہتری کے لیے لڑتا ہے۔ وکیل انفرادی نہیں اجتماعی مفاد کا کام کرتا ہے۔ وکیل معاشرے کے محروم طبقے کے لیے جنگ لڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عوامی ڈیرہ تارڑ ھاؤس کولو تارڑ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا