پنجاب میں لیچی کی سالانہ پیداوار 2892 ٹن تک پہنچ گئی

Published on December 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں لیچی کی سالانہ پیداوار 2892 ٹن تک پہنچ گئی اور لیچی کے زیر کاشت رقبہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث یہ رقبہ 447 ہیکٹرز سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیچی ایک لذیز پھل ہے جس کا پودا گھنا، زمین کی طرف جھکا ہوا اور گہرا سبز ہوتاہے۔انہوں نے بتایاکہ لیچی کے پودے کی اونچائی عام طور پر 5 سے7 میٹر تک ہوتی ہے مگر بعض موزوں علاقوں میں یہ اونچائی 13 میٹر تک بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیچی کاپودا ایسی زمین جو گہری، میرا اور نمی قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہومیں خوب افزائش پاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سردیوں کے موسم میں بارش لیچی کے لئے انتہائی مفیدہے تاہم دیگر ایام میں درجہ حرارت 4سے5 ڈگری ہوناضروری ہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت پر اس کی بڑھوتری رک سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes