پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہو گا، پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں‘ملیحہ لودھی

Published on December 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

افغانستان سے نکلنے کے بعد سے امریکا کے پاکستان سے تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں‘ انٹرویو
اسلام آباد(یو این پی)سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں کوئی نئی چیز نہیں، نہ ایسی چیزوں سے پاکستان پر کوئی اثر پڑتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جب سے جوہری پروگرام کی کوشش کی امریکا نے پابندیاں لگائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر کبھی اس قسم کی پابندی نہیں لگائی، اٴْن کا میزائل پروگرام تو بہت ایڈوانس ہے، یہ امریکا کا امتیازی رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا پاکستان پر اثر زیرو ہو گا، پاکستان امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں۔سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں چین اہم ہو گا، جب سے امریکا افغانستان سے نکلا ہے تب سے پاک امریکا تعلقات دوراہے پر کھڑے ہیں۔ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ امریکا کے پاکستان سے امتیازی سلوک پر کوئی پاکستانی حمایت نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر نہ کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہو سکتی ہے نہ ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog