مکاؤ کے منفرد “ایک ملک، دو نظام” کی مشق کی بدولت ایک نئے باب کی شروعات

Published on December 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 11)      No Comments

بیجنگ (یو این پی)مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر  غیر ملکی میڈیا  یہ مانتا ہے کہ مکاؤ کی معاشی خوشحالی اور سماجی استحکام “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کا نمونہ ہے۔اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ 2023 میں، مکاؤ کا جی ڈی پی 1999 کےمقابلے میں 7 گنا بڑھ چکا ہے ، مکاؤ کی فی کس جی ڈی پی15  ہزار ڈالر سے بڑھ کر 69 ہزار ڈالر ہو چکی ہے،33.3 مربع کلومیٹر  رقبے پر 170 سے زیادہ مختلف قسم کے پرکشش مقامات کے ساتھ، یہ ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں دنیا کے ثقافتی ورثہ مقامات کی کثافت سب سے زیادہ ہے، مکاؤ نے 120 سے زیادہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں، اور 190سے زیادہ بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کا رکن ہے۔جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں اشارہ کیا، “ایک ملک، دو نظام” کے اہم   فوائد اور مضبوط قوت ہے اور اسے طویل عرصے تک برقرار رہنا چاہیے۔اس سے قبل بین الاقوامی برادری کا مکاؤ کے بارے میں یہ تاثر تھا کہ اس کا معاشی ڈھانچہ نسبتاً نرم ہے اور گیمنگ انڈسٹری کا بڑا شیئر ہے۔ اب یہ صورتحال بدل گئی ہے: 2023 میں، گیمنگ انڈسٹری کا مقامی جی ڈی پی میں شیئر 37.2 فیصد تھا، جو 2019 کے مقابلے میں 14 فیصد پوائنٹس کی کمی ہے۔ اس کے برعکس، معتدل متنوع صنعتیں جیسے صحت، جدید فنانس، ہائی ٹیک،ٹریڈ اور ایکسپو ، ثقافت اور کھیل تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ مکاؤ  میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے خیال میں، یہ مکاؤ کی اقتصادی ترقی میں نئی ​​تحریک پیدا کرے گا۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران، مکاؤ نے دنیا کے سامنے مکاؤ خصوصیات کے حامل”ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مستقبل میں، مکاؤ چین کی جدید کاری میں مزید گہرائی سے ضم ہو گا، اپنے منفرد “پل” کی برتریوں کو بروئے کار لائے گا، اور “ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب عمل میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes