شیخوپورہ (یو این پی) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے مینارٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کئے ہیں مسلم لیگ ن اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی مسیحی برادری نے مسلم لیگ ن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور استحکام پاکستان کیلئے بھی بھر پور حصہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا ہے اس وقت ہمارے ملک میں مسیحی برادری متعدد مسائل کا شکار ہے ان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن ٹھوس اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ممبران مسیحی برادری کی خوشیوں کا خاص خیال رکھیں ٹریڈرز اور دکان دار حضرات انہیں خصوصی ریلیف فراہم کریں تاکہ مسیحی برادری سکون قلب کے ساتھ کر مس کا تہوار منا سکے