چین میں فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز

Published on December 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے آخر تک چین میں فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد 1.002 ارب تک پہنچ گئی جو موبائل فون صارفین کا 56 فیصد بنتی ہے اور گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ ہے۔ نومبر کے اختتام تک چین میں فائیو جی بیس اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 4.191 ملین تک جا پہنچی ہے جو گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں 815000 کا اضافہ ہے اور رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں چین میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی مجموعی آمدنی 1.5947 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 2.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme