کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نقصانات کے بارے آگاہی ضروری ہے۔ حاجی نواب خان

Published on December 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

سوات ( یواین پی) الخدمت فاؤنڈیشن بڑیکورٹ ضلع سوات کے نائب صدر حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نقصانات کے بارے آگاہی دینی بہت ضروری ہے اور کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نقصانات کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سیمینار کا انعقاد ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گز شتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر فٹ بال کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نوجوانوں میں بے پناہ فٹ بال کا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ تقریباً 213 ملکوں میں کھیلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر کھیلوں کی اکیڈمیز قائم کرنی چاہئے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو بھی تفریح کے مواقع حاصل ہوسکیں اور اس کے ذریعے ہی نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بھی نجات مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نقصانات کے بارے آگاہی دینی بہت ضروری ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog