ضلع ٹھٹھہ کے پسماندہ علاقوں کی خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے منصوبہ شروع

Published on December 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 21)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) سماجی ادارے سافکو نے جرمن ادارے کے تعاون سے ضلع ٹھٹھہ کے پسماندہ علاقوں کی خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ جرمن ادارے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے سماجی ادارے سافکو نے فشریز اور زراعت پر ویلیو چین پروجیکٹ شروع کیا ہے، جس کے تحت ضلع ٹھٹہ کے 2000 چھوٹے پیمانے کے تمام کاشتکار کسانوں اور 500 ماہی گیر خواتین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا تاکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے خوراک کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں سافکو کے بانی ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو، ڈبلیو ایچ او کے ماہر اقتصادیات سرواں بلوچ اور سافکو ٹھٹہ کے پروگرام منیجر وحید حیدر رند نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹہ ضلع میں لوگوں کی اہم معیشت اور روزگار کا ذریعہ ماہی گیری اور زراعت ہے لیکن ان شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کی کمی، فارمر انٹرپرائز گروپس اور ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ویلو چین ایسوسی ایشن نہ ہونے کی وجہ سے ٹھٹہ ضلع کے کسان اور ماہی گیر غربت کے نیچے اپنی زندگی گزار رہے ہیں اور خوراک کے تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹہ کے چھوٹے پیمانے پر کاشتکاروں اور ماہی گیروں کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی مالی معاونت سے سافکو کی جانب سے شروع کیا گیا یہ پروجیکٹ نہ صرف ٹھٹہ کے چھوٹے پیمانے پر کاشتکاروں اور ماہی گیروں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ہی سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ یافتہ فشریز ویلیو چین ایسوسی ایشن اور رائیس ویلیو چین ایسوسی ایشن کی شکل میں ایک مضبوط ڈھانچہ بھی مہیا کیا جائے گا تاکہ کاشتکاروں اور ماہی گیروں کا ایک ادارہ موجود ہو جو مستقبل میں کاشتکاروں اور ماہی گیروں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes