فیصل آباد،ایک ہی گھر کے 4 بچے چائے اور گنے چوسنے سے چار دنوں میں جاں بحق

Published on December 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں ایک ہی گھر کے 4 بچے چار دنوں میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دیہہ ہذا کے رہائشی امیر علی ولد سلطان نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں چائے پینے کے بعد گنے چوسنے سے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی اور منہ میں چھالے بننے شروع ہوگئے، مقامی ڈاکٹروں نے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا جہاں پر علاج کے دوران 4 بچوں ساڑھے تین سالہ علی عمران ولد امیر، 13 سالہ علی احمد ولد امیر، 2 سالہ زہرہ بی بی دختر عبدالغنی اور 5 سالہ نور فاطمہ دختر عبدالغنی جاں بحق ہوگئے۔گھر کے 6 افراد کبری بی بی زوجہ امیر علی، 17 سالہ نادیہ دختر امیر علی، سعدیہ رانی دختر امیر علی، سعد اللہ ولد امیر علی، رمضانہ بی بی دختر عبد لغنی، زہرہ دختر عبد الغنی، بی بی رانی زوجہ امیر علی تاحال زیر علاج ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ورثا نے کارروائی سے انکار کیا ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تدفین گاؤں کے قبرستان میں کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes