ملک میں سالانہ 54 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہورہی ہیں، ڈاکٹر عائزہ یاسین

Published on December 24, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آبادکی معروف گائناکالوجسٹ،پیڈیاٹریشن و نیوٹریشن سپیشلسٹ ڈاکٹر عائزہ یاسین نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ 3.3 فیصد بچے چھوٹے قد کا شکار، 54 فیصد خواتین بھی خون کی کمی کا شکارہورہی ہیں۔ ڈاکٹر عائزہ یاسین نے بتایا کہ اکنامک ایڈوائزری کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں بچوں میں پست قامت کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے پالیسی بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ غذائیت کی کمی سے 50 فیصد بچے عمر کے لحاظ سے قد میں چھوٹے ہیں، زیادہ تر ایسے بچوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتیں بھی کم ہوتی ہیں اور وہ معاشی لحاظ سے دوسروں پر انحصار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے بچوں میں غذائی کمی کے مسئلے کو اجاگر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حاملہ ہونے کے بعد خاتون کے پہلے تین ماہ انتہائی اہم ہوتے ہیں لہٰذاان ایام میں اس کی خوراک پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے نوزائیدہ بچہ بھی صحت مند ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy