امریکی وزیر خارجہ کی سعودی شاہ عبداللہ سے ملاقات

Published on June 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

03
واشنگٹن (یو این پی) عراق اور شام کی صورت حال سے متعلق صلاح مشورے کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق جان کیری نے سعودی شاہ عبداللہ سے جدہ میں ملاقات کے دوران مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔کیری نے شاہ عبداللہ سے ملاقات ایک ایسے وقت کی جب امریکی صدر باراک اوباما نے شامی باغیوں کی تربیت اور اسلحے کی فراہمی کے لیے قانون سازوں سے 500ملین ڈالر مانگ لیے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب ایک طویل عرصے سے امریکا سے شامی باغیوں کو مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog