شیخوپورہ (یو این پی) کرسمس کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان جاری 8 گرجا گھر حساس قرار 22 بی کیٹگری میں شامل دعائیہ تقریب کے دوران گر جا گھروں کے اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے شیخوپورہ میں محکمہ پولیس نے کرسمس کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا ذرائع کے مطابق ضلع میں 8گرجا گھر وں کو حساس ترین قرار دیا گیا جبکہ 22بی کیٹگری میں شامل ہیں اسکے علاوہ 155گرجا گھروں کو درجہ سوم میں شامل کیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے گرجا گھروں کے داخلی وخارجی راستوں پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی _