یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک ہے راجہ رضوان نصیب

Published on December 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

پانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید موثر اقدام اٹھانے کی سخت ضرورت ہے
کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک ہے قیمتوں جانوں کے نقصان سے بڑا کوئی نقصان نہیں اس حادثہ نے کتنے گھروں کے چراغوں کو بجھا دیا ہے غیر قانونی طور پرانسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید موثر اقدام اٹھانے کی سخت ضرورت ہے اس غیر قانونی عمل سے بہت سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اور کئی گھر اجڑ جاتے ہیں ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں لوگوں کو دھوکے میں رکھ کر ان کو غلط اقدام اٹھانے پر مجبور کیا جاتا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر ضلع کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو نوجوانوں کو بیرون ملک جانے کا جانسا دے کر ایسے غلط قدم اٹھانے پر مجبور کرتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں پر برباد کرتے ہیں اس پورے نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme