لاہور ہائیکورٹ؛ سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلیے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل

Published on December 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 13)      No Comments

پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے ججز روسٹر پر عمل آج سے شروع ہوگیا
لاہور(یو این پی)لاہور ہائی کورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے لیے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل دے دیے گئے۔ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے اور پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے ججز روسٹر پر عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کردیا، جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں اپیلوں کی سماعت کے لیے 5 ڈویژن بینچ جب کہ اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لیے 15 سنگل بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گی۔ روسٹر کے مطابق قائمقام چیف جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ اسی طرح جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا جب کہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ان کے علاوہ جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں ضمانت، حکم امتناع، اندراج مقدمہ اور ہراسگی سے متعلق درخواستیں دائر ہوسکیں گی جب کہ تعطیلات کے دوران ججز صبح 9 سے ایک بجے تک سماعت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes