نومبر26 احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

Published on December 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 18)      No Comments

بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں
اسلام آباد(یو این پی)26 نومبر احتجاج کے کیسز میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy