شیخوپورہ /فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے کے مہمان خصوصی صدر لیبر ونگ پنجاب الحاج سید مشتاق حسین شاہ سابق ایم پی اے چوہدری سجاد حیدر گجر ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری شہزاد احمد ورک تھے تقریب کی صدارت نو منتخب صدر مرزا محمد وسیم نے کی اور سیکرٹری کے فرائض نو منتخب جنرل سیکرٹری مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ نے انجام دئیے تقریب میں سابق صدر سٹی شیخ محمد زاھد سینئر مسلم لیگی رہنما محمد یٰسین ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری محمد ارشاد ملک سینئر نائب صدر پریس کلب شہباز احمد گھمن جنرل سیکرٹری متحدہ امن کونسل عدیل اعجاز چیمہ سابق صدر حاجی جمیل احمد قریشی چوہدری خالد گجر چوہدری شاھد کمبوہ ملک محمد یعقوب ۔ملک محمد شہباز ملک اشفاق انور یاسر علی بلہی حاجی عبد الرحمن کمبوہ حاجی محمد صابر محمد نعیم ہاشمی محمد وسیم ہاشمی محمد نواز طور اورخادم حسین ڈوگر کے ساتھ ساتھ مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور سابق ایم این سردار محمد عرفان ڈوگر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تقریب سے الحاج سید مشتاق حسین شاہ چوہدری سجاد گجر محمد ارشاد ملک حاجی جمیل قریشی اور خالد گجر نے خطاب کیا_