خوف کی علامت سمجھا جانے والا جواد عرف جوادو ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

Published on December 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

خوف کی علامت سمجھا جانے والا جواد عرف جوادو ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
شیخوپورہ (یو این پی) خوف کی علامت سمجھا جانے والا جواد عرف جوادو ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی ظہیر عالم شاہ کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر کی خصوصی ہدائیت پر جواد عرف جوادو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی 4 عدد موٹر ساٸیکلیں7 موباٸل فونز بھنسیں اور 2 پسٹل برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان میں جواد عرف جوادو اور کاشف شامل ہیں مذکورہ ملزمان 19 مقدمات میں مطلوب تھے ڈکیت گینگ کے ارکان اسلحہ کے زور پر مسافروں اور راہگیروں سے موٹر ساٸیکلیں موبائل فونز نقدی اور رکشہ چھینتے تھے تفتیش کی روشنی میں ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں _
فیروز والہ ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق 2 زخمی
شیخوپورہ (یو این پی) فیروز والہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق 2 زخمی حادثہ دوساکو چوک کے قریب پیش آیا ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار نے پیدل چلتے افراد کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقعہ پر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا اور جاں بحق افراد کی نعشیں پولیس کے حوالے کر دی جنکی شناخت رضوان اور وقاص ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں علی رضا اور محمد عظیم شامل ہیں _

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy