نوشہروفیروز(یواین پی) محراب پور میں فافن فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے زیراہتمام سونہری سندھ و پریس کلب محراب پور کے اشتراک سے تعلیم و صحت کے مسائل اور انکا حل کے عنوان سے اورینٹل لاء کالج میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا لاء کالج کی طالبات نے نظامت کے فرائض انجام دیئے صدر محراب پور ادبی فورم غلام نبی مغل نے نعت رسول پیش کی صدر پریس کلب محراب پور منور حسین منور استقبالیہ پیش کیا یوتھ کنونشن میں کالم نویس شبیر شاکر انبالوی، پرنسپل اورینٹل لاء کالج الطاف القدس میمن ایڈووکیٹ, لیکچرار لاء کالج سید رضا حسین شاہ ایڈووکیٹ،منیر مغل، نومنتخب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن محراب پور ندیم ملک ایڈووکیٹ, نائب صدر محمد علی مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری اظہر میمن ایڈووکیٹ, امیرِ جماعت اسلامی نوشہروفیروز نعیم احمد کمبوہ, ممبر ایم ایم سی تحصیل بار ایڈووکیٹ علم الدین علیم، امیر اسلامی جمعیت طلبہ نوشہروفیروز حذیفہ کمبوہ, جنرل سیکریٹری محراب پور ادبی فورم ندیم سرویا، ضلعی پریس ترجمان جے آئی نوشہروفیروز ندیم احمد غوری, چیئرمین سونہری سندھ رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن عبدالطیف بڑدی, صدر محراب پور یونین آف جنرنلٹس محمود الحسن جلالی، سماجی ورکر جنسار سومرو سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز, طلبہ ونگز کے کارکنان و دیگر نے شرکت کی طلبہ و طالبات نے تعلیم, صحت اور دیگر گورننس شعبوں میں اصلاحات کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دیا اور سیاسی قائدین کو پیش کیا سیاسی قائدین نے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ وہ گورننس کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے یوتھ کنونشن سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بند اسکولز اور صحت کی سہولیات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک آواز ہونا ہوگا ہر شخص اپنے حلقے میں تعلیم اور صحت کیلئے آواز بلند کرکے اپنے حصہ کا کام کرے خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات مسائل کیخلاف سوشل میڈیا سمیت تحریری طور پر جدوجہد بھی کریں تاکہ اعلیٰ حکام تک آپ کی آواز پہنچے شعور جب بیدار ہوگا تو انشاء اللہ مسائل حل ہوجائینگے