ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں علی حسن زرداری

Published on December 27, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

ٹھٹھہ (ریواین پی/ حمید چنڈ) صوبائی وزیر ورکس سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا کہ ہے حکومت سندھ کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت سمیت بہتر سفری سہولیات فراہم ہو سکیں۔ ان خیالا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھمپیر تا جھرک زیر تعمیر روڈ کے دورے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ کسانوں کی سہولیات کیلئے کھیت سے منڈی تک اجناس کی فراہمی کیلئے سڑکوں کی از سر نو تعمیر سے بہت فائدہ پہنچے گا عوام میں خوشحالی آئے گی اورعوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ عوام کو مطلوبہ بنیادی سہلیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے روڈ کے جاری کام کا جائوہ لیا اور کام کے معیار کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ روڈ کے جاری کام کو معیار کے ساتھ جلد از جلد مکل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy