صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کا لیبر ڈیپارٹمنٹ میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے عملی اقدام

Published on December 28, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 18)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کا لیبر ڈیپارٹمنٹ میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے عملی اقدام۔صوبائی وزیر لیبر کی ہدایت پرغفلت اور ناقص کارکردگی پر سوشل سکیورٹی کے تین اور لیبر کے دو افسران معطل کردیئے گئے۔صوبائی وزیر کی ہدایت پر انسپکشن ٹیم نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور دوران فیلڈ بے ضابطگیوں اور سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا۔سوشل سکیورٹی کے معطل ہونے والے افسران میں انور الحق ڈائریکٹر فیصل آباد ایسٹ،محمد اصغر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اور توقیر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد ویسٹ شامل ہیں۔فیصل آباد ویسٹ کے سعید احمد چوہدری، لیبر آفیسر II،اور رؤف احمد لیبر انسپکٹر ون کو بھی معطل کردیا گیا۔انسپکشن ٹیم کی طرف سے فیصل آباد دورے کے دوران افسران کا ورکرز کی تعداد کم ظاہر کرنے اورفیلڈ میں مزید خامیوں بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔لیبر اور سوشل سکیورٹی کے معطل افسران کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈیوٹی میں کوتاہی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کام نہ کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے گااورکام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes